بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل

ویب ڈیسک: بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس سے سردی کی شدت مِں مزید اضافے کا الارم بج اٹھا ہے۔
بارش اور برفباری کے اس مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی مغربی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئِی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج