سڈنی ٹیسٹ، عامر جمال 6 وکٹیں اڑا کر منفرد اعزاز اپنے نام کر گئے

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کیخلاف جاری سڈنی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹر عامر جمال نے 6 وکٹیں اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 50 سے زائد رنز بھی بنائے۔ یہ کارنامہ انجام دے کر انہوں نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے ٹیسٹ اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پہلی اننگز میں عامر جمال نے 82 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں اس کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ یہ اعزاز ان سے پہلے وسیم اکرم کے نام تھا.

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ