سنی علماءکونسل کے علامہ مسعود الرحمان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ویب ڈیسک :سنی علماءکونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی اسلام آباد میں قاتلانہ حملے کے دوران جاں بحق ہو گئے ۔
ترجمان سنی علما کونسل نے تصدیق کی ہے کہ غوری ٹاو¿ن میں مسلح افراد نے علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں علامہ مسعودالرحمان عثمانی جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ مقتول کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد