کرم: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق 3زخمی

مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانیوالی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا
ویب ڈیسک: ضلع کرم صدہ بائی پاس پر نامعلوم حملہ آوروں کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانیوالی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کرم ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے کہا ہے کہ واقعے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔
جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ضلع کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان