پی ٹی آئی نے عدلیہ کیخلاف

پی ٹی آئی نے عدلیہ کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، گوہر خان

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے عدلیہ کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کسی کیساتھ کوئی جھگڑا نہیں۔
عمران خان کے بارے میں کوئی بھی بیان پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے ہی جاری ہوگا۔
عمران خان کے غیر ملکی جریدے میں شائع آرٹیکل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل شائع کرانا بڑی بات نہیں کوئی بھی کرا سکتا ہے، انہیں تو سادہ کاغذ لے جانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:  انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر