کورونا شکل بدل کر پھر حملہ آور، 4 کیسز رپورٹ ، عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

ویب ڈیسک: کوروبا شکل بدل کر پھر حملہ آور ہونے لگا، دنیا کے مختلف ممالک کو شدید نقصان پہنچانے والی کورونا وباء کی نئی قسم جے این 1 کے4 کیسز پاکستان میں بھی سامنے آگئے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان چاروں متاثرہ افراد میں بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک میںِ دوبارہ سے اس وباء کے پھیلے کے تدارک کے طور پر سخت نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ائیر پورٹس اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکریننگ کا مؤثر نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا یا فلو جیسی بیماریوں سے بچنے کے لیے لوگ ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں تباہی پھیلانے کےبعد کورونا شکل بدل کر پھر سے حملہ آور ہونے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان