سٹاک ایکسچینج میں تیزی

سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 65 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال

ویب ڈیسک: آج سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور سٹاک ایکسچینج 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری پیر کے روز مثبت آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس میں 315 پوائنٹس اضافے کیساتھ ہوا اور انڈیکس 64 ہزار 800 ہوگیا۔
اس کے بعد دوران کاروبار 100انڈیکس میں 515 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے دوران 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1319 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 124 پوائنٹس کم ہوکر 64514 پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین