روبکار جاری

سائفر کیس میں عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری

ویب ڈیسک :خصوصی عدالت کی جانب سے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی ۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو ریا کیا جائے۔
روبکار میں عمران خان کے دس دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں عدالت میں جمع کرانے کا کہا گیا جس کے جواب میں عمران خان کے وکیل خالد یوسف ایڈووکیٹ نے ضمانتی مچلکے عدالتی میں جمع کروا دیے۔
سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار