بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ کیس میں گرفتار کر لئَے گئَے۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز نے سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم جیل حکام نے معذرت کر لی ۔ اس کے بعد سابق وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں ہونیوالی سماعت کے دوران تھانہ آر اے بازار کے پولیس افسر نے سابق وزیر اعظم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ذرائع کےمطابق عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے عدالت نے کہا کہ 9 مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات میں عمران خان ان میں نامزد ہیں، ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  فرانس، نیو کیلیڈونیا میں ہنگامی حالت نافذ، ٹک ٹاک پر بھی قدغن