کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس2024 کیلئے کوالیفائی کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستانی خاتون کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس 2024 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
یاد رہے کشمالہ طلعت نے ایشین رائفل شوٹنگ چمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں پہلے راؤنڈ میں 575 پوائنٹس حاصل کر کے پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتا۔
ایشین گیمز برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت نے چمپئن شپ کے فائنل میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنیوالی تیسری پاکستانی شوٹر ہیں۔
اس سے قبل گلفام جوزف اور جی ایم بشیر بھی پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج