جونیئرٹینس سمرکیمپ پشاورسپورٹس کمپلیکس میں شروع

ویب ڈیسک :پاکستان ٹینس فیڈریشن اورکے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے پندرہ روزہ جونیئرٹینس سمرکیمپ پشاورسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگیا۔
کیمپ کاباقاعدہ افتتاح چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہر نے کیا جبکہ اس موقع پرسیکرٹری عمرایازخلیل،کوچزرومان گل،شہریار،جانان خان افتخار اوراسرار بھی موجود تھے۔
چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہرنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے لیے سب سے زیادہ کوچنگ کیمپس کانعقادکیا ہے فیڈریشن اورتمام ایسوسی ایشن کوچاہیے کہ وہ کوچنگ کیمپس کاانعقادزیادہ سے زیادہ کریں اوربچوں کوبہترین سہولیات فراہم کریں۔
کیمپ کے حوالے سے سیکرٹری عمرایاز خلیل نے بتایاکہ پندرہ روزہ کیمپ میں انڈر8انڈر14.12, 10 کے بچوں کومفت کوچنگ دی جائیگی کل سولہ بچے شرکت کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے