کوہاٹ، چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر 10 سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ھملہ مٰیں‌شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور شہری نور محمد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے میں شہید ہونےو الے شہری نور محمد کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔
واقعے کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کشمیری عوام سے 23ارب روپے کاوعدہ پوراکرکےدکھایا،شہباز شریف