لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے8افرادقتل

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 8افرادقتل کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق ان جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین،2 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں‌گھس کر ایک ہی خاندان کے 8افرادقتل کر دیئے.

مزید پڑھیں:  یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی