پی ٹی آئی انتخابی نشان بیٹ، سپریم کورٹ میں دائر درخواست خارج

وہب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی نشان بیٹ کے دوبارہ حصول کیلئَے دائر درخواست واپس لے لی گئی۔ تحریک انصاف کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست خارج کر دی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انتخابی نشان بیٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر علی خان سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں، حامد خان صاحب کہاں ہیں؟ بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ میں درخواست گزار کا وکیل ہوں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حامد خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے پرسوں کہا تھا آپ وکیل ہیں، حامد خان بولے ہمارا کیس اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہے۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے کسی وکیل نے درخواست واپس لینے پر اعتراض نہیں کیا۔
عدالت عالیہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج ہماری سپریم کورٹ میں درخواست لگی تھی لیکن ہمارا مرکزی کیس پشاور ہائیکورٹ میں بھی لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی