مسلم لیگ ن کا 15 جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسوں کا اعلان

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کی تیاریاں مزید تیز، مسلم لیگ ن نے 15 جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسوں کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کے حوالے سے کام مکمل، جلد ہی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 جنوری سے شروع ہونے والے انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز بھی انتخابی مہم کا آغاز کرینگی تاہم نواز شریف 17 جنوری سے مہم کا آغاز کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ آئی پی پی کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ مسلم لیگ ق کے ساتھ گجرات اور بہاولپور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین