عہدے سے مستعفی

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی عہدے سے مستعفی ہوگئے.
سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دیدیا۔
جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنے استعفے کے متن میں لکھا ہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات تھی کہ میں لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا جج رہا۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ استعفی کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں دو ججز کی آسامیاں خالی ہو جائیں گی۔
استعفے کے بعد جسٹس مظاہر علی نقوی اب پینشن اور دیگر مراعات کے حقدار ہوسکتے ہیں۔
اس کے برعکس سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر علی نقوی کو مس کنڈکٹ پر ہٹاتی تو پینشن اور دیگر مراعات سے بھی ہاتھ دھونا پڑتے۔

مزید پڑھیں:  رستم، عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع، کئی تھڑے مسمار