عمران خان کے کاغذات

عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

ویب ڈیسک: لاہور الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے لاہور این اے 122 اور میانوالی حلقہ 89 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کردی۔
جس سے بظاہر لگتا ہے کہ عمران خان عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سناتے ہوئے لاہور کے حلقے این اے 122 سے متعلق ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی۔
ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے میں کہا تھا کہ امیدوار کے تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے۔
اسی طرح الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی سے بھی اپیل خارج کردی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان 8 فروری کے الیکشن سے مکمل باہر ہوگئے۔
دوسری جانب عمیر نیازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اہم دستاویز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ