9 مئی مقدمات

9 مئی مقدمات:عمران خان سے جیل میں ڈھائی گھنٹے تک تفتیش

ویب ڈیسک :9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے 12تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی ۔
راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا ہے۔
جیل ذرائع نے بتایاکہ تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا اور پولیس کو ان سے 2 روز تک تفتیش کی اجازت دی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کا سلسلہ کل تک جاری رہےگا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبداللہ نامی دکان دار جاں بحق