خواجہ آصف

جسٹس مظاہر کے اثاثوں کی چھان بین ہونی چاہئے‘ خواجہ آصف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کا استعفیٰ کافی نہیں ہے‘ اثاثوں کی چھان بین سیاستدانوں کی طرح ہونی چاہئے۔
سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے جسٹس مظاہر علی نقوی کے استعفے پر رد عمل میں کہا کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کے اثاثوں کی چھان بین سیاستدانوں کی طرح ہونی چاہئے، ترازو پکڑنے والے ہاتھ کا حساب آخرت میں تو اللہ کی صوابدید ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دنیا میں انصاف نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بھارتی شہری گرفتار