پاکستان ہاکی ٹیم کیئے خصوصی گرانٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: قومی ہاکی ٹیم کو کوالیفائر کھیلنے کیلئے چھ کروڑ پچیس لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ ملے گی۔
کوالیفائرز رواں ماہ 15 جنوری سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلا جائیگا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔
بعدازاں قومی ٹیم فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ میں بھی حصہ لے گی جو جنوری کے تیسرے ہفتے میں شیڈول ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ٹیم کی میگا ایونٹس میں شرکت کا معاملہ اُٹھایا تھا،
جس پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 10 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی تاکہ ہاکی کے معاملات کو چلایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان