چمکنی اور شاہ پور میں پولیس مقابلے، 2 راہزن زخمی

ویب ڈیسک: تھانہ چمکنی اور شاہ پور کے علاقوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو راہزن زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان پولیس کو مطلوب تھے۔
گزشتہ رات ایس ایچ او چمکنی اشفاق خان بمعہ دیگر نفری پولیس سروس روڈ موٹروے کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھے۔ اس دوران مشکوک موٹرسائیکل سوار وںکو روکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی سے لگ کر زخمی ہو گیا جس کی شناخت ذبیح اللہ ولد وزیر سکنہ زرگر آباد سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ۔
واقعہ کی اطلاع پر اے ایس پی چمکنی طلال احمد شاہ جائے وقوعہ پہنچ گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے دوسرے ساتھی کو تھانہ شاہ پور پولیس نے تعاقب کے دوران کراس فائرنگ کے بعد گرفتار کرلیا ۔
چمکنی اور شاہ پور کے واقعات میں زخمی ملزم ہارون ولد فضل حلیم سکنہ گجر آباد کیخلاف 3 جنوری 2024کو دفعہ 394کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ