خالد بٹ انتقال کرگئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارخالد بٹ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک :پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاراور ڈائریکٹر خالد بٹ انتقال کرگئے، خاندان ذرائع نے تصدیق کردی ۔
سینئراداکار کے فیملی ذرائع کے مطابق خالد بٹ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا۔
اداکار خالد بٹ نے 1970 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا،اور اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 1979 میں لاہورچلے گئے، آپ نے اردو اور پنجابی فلموں اور ٹیلی ویڑن سیریز کی ایک بڑی تعداد میں نظر آئے۔
انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ساتھ ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کی،خالد بٹ نے بےشمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر پر بھی کام کیا، انہیں فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق