یمن، امریکا اور برطانیہ

یمن، امریکا اور برطانیہ کے 73 مقامات پر حملے، 5 جاں بحق، 6 زخمی

ویب ڈیسک: امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں 73 مقامات پر حملے کئے گئے، جن میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
یمن فوج کے ترجمان کے مطابق امریکی وبرطانوی طیاروں کی جانب سے دارالحکومت صنعا، حدیدہ، سعدہ، حجہ اور تعز پر بمباری کی گئی۔
جبکہ دوسری طرف حوثیوں نے یمن کے ساحل کے قریب 90 ناٹیکل میل دوری پر موجود ایک اور بحری جہاز پر حملہ کر دیا۔
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنا کر غرق کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے یمنی فوج نے امریکی اور برطانوی فوج کے حملوں کے جواب میں مزید حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں یمن نے خبردار کیا تھا کہ یمن پر جارحیت کیلئے فضائی حدود دینے والے عرب ممالک کیخلاف اعلان جنگ کریں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے جارحانہ رویہ برقرار رکھا تو مزید جوابی کارروائی کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حوثیوں پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں میں کسی شہری کی ہلاکت کا یقین نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پٹی پر دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی