ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس

اسرائیل نے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیدیا

ویب ڈیسک: عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل نے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیدیا۔
جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کر کے عالمی عدالت انصاف میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔
نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے کی آج دوسرے روز بھی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت اسرائیل اپنے دفاع میں دلائل دیتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا۔
اسرائیل نے کہا کہ حماس اسپتالوں اور دیگر شہری مقامات کو استعمال کر رہا ہے، فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔
اسرائیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی نہیں کی جارہی، جنوبی افریقا مکمل کہانی نہیں سنا رہا، اسرائیل حماس کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کریگا۔
دوسری جانب عالمی عدالت انصاف کے باہر فلسطین پر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج ہوا، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

مزید پڑھیں:  گورنر ہاؤس پر قبضہ، فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کر دیا