دنیا بھر میں احتجاج

دنیا بھر میں احتجاج، غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج کئے جارہے ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واشنگٹن مظاہرے میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین وائٹ ہاؤس کی جالیوں تک پہنچ گئے۔
مظاہرین کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب لندن میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی، فلسطینی پرچم تھامے لوگوں نے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔
سوئیڈن میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکا کی جانب سے بھی غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کیا گیا
اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں امریکی سفارتخانے کےباہر مظاہرہ کیا گیا، جنوبی افریقا میں بھی سیکڑوں افراد نے اقوام متحدہ دفتر کے سامنےاحتجاجی ریلی نکالی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، رکشے پر فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقع پر جاں بحق