حوثیوں کی ریڈار سائٹ

امریکا کا یمنی حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکا نے یمن میں حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ یمن میں حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی بحریہ کے جہاز سے حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر ٹام ہاک میزائل فائر کئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے واضح کیا کہ حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ جمعرات کی شب امریکا برطانیہ حملے کا تسلسل ہے۔

مزید پڑھیں:  روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی اولین ترجیحات ہیں، علی امین گنڈاپور