کورونا کی تصدیق

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ویب ڈیسک :کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری‘بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مزید 6 مسافروں میں کورونا وائرس کے جے این ون ویریئنٹ کی تصدیق ہو گئی ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق چھ مسافروں کا کووڈ کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آگیا۔
مسافروں میں سے 50سالہ متاثرہ شخص کا تعلق مینگورہ سے ہے جبکہ ایک 27سالہ مسافر گھوٹکی کا رہائشی ہے۔
مینگورہ سوات کا رہائشی 22سالہ مسافر ریاض سے کراچی پہنچا تھا جبکہ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 40سالہ شخص کا تعلق رحیم یارخان سے تھا۔
وائرس کا شکار چھٹے مسافر کا تعلق جیکب آباد سے تھا جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا جبکہ ایک اور 22سالہ مسافر پشاور کا رہائشی ہے جو ریاض سے کراچی پہنچا تھا۔
متاثرہ مسافروں کے ٹیسٹ آنے کے بعد ان کو قرنطینہ کردیا گیا جبکہ ایئرپورٹ حکام نے بھی اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک کراچی پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، ان میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت جبکہ چار کے نتائج آنا باقی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی