الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر آج سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
بیرسٹر گوہرخان کی جانب سے دائر درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن 2024ء میں پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر آج ہی سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن