اسرائیل وزیر

غزہ جنگ :اسرائیل وزیر نے نیتن یاہو کو آئینہ دکھا دیا

ویب ڈیسک :غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر صیہونی جنگی کابینہ کے رکن اور وزیر نے نیتن یاہو کر کھری کھری سناتے ہوئے آئینہ دکھا دیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگی کو خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس ہو گیا اب ہمیں خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا، یرغمالیوں کو چھڑوانے کیلئے ہمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے وزیر کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے جنگی آ پریشن کو واحد حل قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل