جنوبی وزیرستان وانا

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، 3افراد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان وانا تحصیل برمل میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایک قبائلی رہنما ملک حاجی ریز محمد دین کی گاڑی کو تورہ گولہ کے علاقہ میں نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے میں قبائلی رہنما ریز محمد، بھائی اور بیٹے سمیت زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی ملک ریز محمد کے گھر کے راستے میں بم ملا تھا جس کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر