نفلی عمرے کا رقم

نفلی عمرے کا رقم فلسطین کے جہاد میں دیں، مفتی تقی عثمانی

ویب ڈیسک: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ نفلی عمرے کا رقم فلسطین کے جہاد میں دیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر وفاق المدارس العربیہ اور معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام نفلی عبادات سے افضل عبادت غزہ کے لوگوں اور مجاہدین کی مالی امداد ہے۔
کراچی میں حرمت اقصیٰ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے جو لوگ نفلی عمرے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ یہ رقم فلسطین کے جہاد میں دیں۔
انہیں زیادہ اجر وثواب ہوگا، علمائے کرام نماز فجر میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ آج کے اجتماع کا پس منظر یہ ہے کہ حماس کی طرف سے جہاد کا آغاز ہوا۔
اس وقت وطن عزیز میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، میں دیکھ رہا تھا رفتہ رفتہ یہ سلسلہ دھیما پڑتا جا رہا تھا۔
ہم نے سوچا سب سے پہلے علما کو جمع کرکے گزارش کی جائے کہ اس مسئلےکو زندہ رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں بہت سی زمینوں پر غیروں کا قبضہ ہے، لیکن یہاں مسئلہ زمین کا نہیں نہ اس بات کا ہے کہ غیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
اصل مسئلہ بیت المقدس کا ہے، فلسطین کا مسئلہ مسجد اقصیٰ کا ہے، امت مسلمہ پر فرض ہے اسے یہودیوں سے آزاد کرائے، یہ مسئلہ ہمارے قبلہ اول کا ہے۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں حماس سے جھڑپ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی