انتخابی نشان کیس

انتخابی نشان کیس، پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے پر کیس خارج

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کیس پشاور ہائی کورٹ سے بھی واپس لے لیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری درخواست غیرمؤثر ہو گئی ہے، ہم اپنی درخواست واپس لیتے ہیں۔
جس کے بعد عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ