خیبر پختو نخوا،4 بڑی جماعتیں بیشتر حلقوں پر اُمیدوار کھڑے نہ کر سکیں

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں چار بڑی سیاسی جماعتیں بیشتر حلقوں پر اُمیدوار کھڑے نہ کر سکیں۔
سابق وفاقی وزیرپرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز قومی اور صوبائی اسمبلی کے 65 حلقوں پر اُمیدوار کھڑے نہیں کرسکی۔
صوبے میں ایک بار حکومت کرنیوالی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے 20 صوبائی حلقوں پر اُمیدوار کھڑے نہیں کئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی 14 صوبائی حلقوں پر اُمیدوار ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔
اس کے علاوہ وفاق میں کئی بار حکومت بنانے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی خیبرپختونخوا کے 10 صوبائی حلقوں پرامیدوار کھڑے نہیں کئے گئے۔
اس طرح جمعیت علمائے اسلام ف 5 حلقوں پر اُمیدوار کھڑے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی