دو پولیس اہلکار زخمی

پشاور:تھانہ ریگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک :تھانہ ریگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
پولیس اہلکار عدنان اور مرسلین ڈی اے آر میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ چمن کورونہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک