عمرحمیدکااستعفیٰ منظور

عمرحمیدکااستعفیٰ منظور،سیدآصف حسین سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور کرکے ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کردیا ۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عمر حمید کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کو 1 سال کے لیے سیکرٹری تعینات کیا ہے۔
اس کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کردیا گیا ہے، انہیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو ڈی جی الیکشن سیل اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
محمد فرید آفریدی نئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کیے گئے ہیں، اس سے قبل وہ ڈی جی الیکشنز تعینات تھے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، تعلیمی شرح بڑھانے کیلئَے بچوں کو لازمی سکول مِیں داخلہ دلائیں، عبدالرحمن