فضائی حدود کی خلاف

ایران کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی قابل مذمت،دفترخارجہ

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل کی رات گئے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں دو بچے ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے ان پر واضح کیا کہ حملے کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حملے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ غیرقانونی عمل پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز کے موجود ہونے کے باوجود ہوا۔
پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے جس کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔
اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں اور یہ دو طرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں فضائی حملہ کرنے کے بعد ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حدود میں کالعدم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  اہم دستاویز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ