مطلوب 12 دہشت گردوں

خیبر پختونخوا، انتہائی مطلوب 12 دہشت گردوں کے نام جاری

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے انتہائی 12 مطلوب دہشتگردوں کے نام جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2024 ماہ جنوری میں صوبہ بھر میں حالیہ دہشتگرد کاروائیوں کے پیش نظر 12 مطلوب دہشتگردوں کے نام جاری کر دئیے۔
مطلوب دہشتگردوں میں 6 کا تعلق افغانستان، 5 کا تعلق ضلع خیبر اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے۔
1: زبیر عرف نوید ولد شہریار سکنہ جمرود ضلع خیبر
2: صداقت عرف تورے ولد بختیار سکنہ جمرود ضلع خیبر
3: علی امین عرف خباب ولد عظمت اللہ سکنہ ملک دین خیل ضلع خیبر
4: جواد احمد عرف جہادی ولد اسرار احمد سکنہ باڑہ، خیبر
5: امداد اللہ عرف قلندر ولد گل مت خان جمرود، ضلع خیبر
6: احسان الرحمان عرف قاری احسان ولد عبدالوافی سکنہ افغانستان حال پلوسئ، متھرا پشاور
7: نجیب عالم عرف تلوار ولد مجید عالم سکنہ متھرا پشاور
8: کابل جان عرف وزیر ولد گلا جان سکنہ افغانستان حال متھرا پشاور
9: الیاس خان عرف الیاسو ولد مولوی عبداللہ سکنہ افغانستان حال غریب آباد، پشاور
10: نوید جان عرف طلا ولد جان افغان سکنہ افغانستان حال ریگی پشاور
11: عبداللہ عرف قاری ولد عبدالمتین سکنہ افغانستان حال پشاور
12: اسحاق عرف ساکی ولد مولوی عبداللہ سکنہ افغانستان حال غریب آباد، پشاور
محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا کے مطابق مذکورہ افراد صوبہ بھر میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف کاروائیوں، پولیس اور ابابیل سکواڈ مقابلوں، بھتہ خوری، انتہا پسندی، ملک دشمن عناصر کیساتھ تعلقات میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا