مراد سیعد کے کاغذات

مراد سیعد کے کاغذات نامزدگی معاملہ پر لارجر بنچ کی سماعت

ویب ڈیسک: مراد سیعد کے کاغذات نامزدگی کے معاملہ پر پشاور ہائی کورٹ میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔
لارجر بنچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزداہ اسد اللہ شامل ہیں۔
دوران سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مراد سعید کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مراد سعید ابھی سرینڈر ہوچکے ہیں؟
جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ مراد سیعد ابھی تک سرینڈر نہیں ہوئے ان کو جان کا خطرہ ہے۔
مراد سعید کے وکیل نے مزید کہا کہ افغانستان سے بھی دھکمیاں موصول ہو رہی ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہم نے کہا کہ جب ایک بندہ مفرور قرار دیا جائے اور وہ قانون کے سامنے سرینڈر نہیں کرتا اس پر قانون کیا کہتا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ جب بندہ قانون کے سامنے پیش نہیں ہوتا تو کیسے کاغذات منظور کئے جائیں، وہ کل پھر منتخب ہو کر قانون سازی کرے گا؟

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار