جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، وزیرعمائدین بھی شامل

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، وزیر قبائل کے عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر عمائدین کی جانب سے این اے 42 پر آمان اللہ اور پی کے 110 پر پی پی پی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔وزیر قبائل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریبوں، مظلوموں اور کسانوں کی پارٹی ہے، بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں وزیر قبائل عمائدین کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے قومی و صوبائی اسمبلی دونوں نشستیں پیپلزپارٹی کے ہیں۔ ڈی آئی خان میں 30 جنوری کو ہونے والے بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔
یاد رہے کہ الیکشن 2024ء کیلئے جاری کمپین کے سلسلے میں‌چیئرمین پی پی پی متحرک ہو گئے ہیں ، ان کی کوششوں کی بدولت ملک بھر کی طرح صوبہ میں بھی پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری ہونے لگاہے.

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام