ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ ک

ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے سکول سے باہر

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے سکول سے باہر ہیں۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے سکول سے باہر ہیں۔
پی آئی ای نے بتایا ہے کہ صرف صوبہ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں،
جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار تعلیم سے محروم ہیں۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ سکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت سکول سے باہر ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ 65 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔
پی آئی ای کے مطابق اس سے قبل 2016-17 میں سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 2021-22 میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائیرسیکنڈری سطح پر 2021-22 میں 60 فیصد بچے سکول سے باہر تھے اور درمیانی اور پرائمری سطح پر 44 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں:  فرانس، نیو کیلیڈونیا میں ہنگامی حالت نافذ، ٹک ٹاک پر بھی قدغن