طورخم سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل‘کروڑوں کی اشیاءخراب

ویب ڈیسک :پاک افغان طورخم سرحد پر ویزہ شرط پالیسی برقرار ‘تجارتی سرگرمیاں آج نویں روز بھی معطل ‘گاڑیوں میں موجود کروڑوں روپے خوراکی اشیاءخراب ہوگئیں ۔
بارڈر بندش سے سینکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے ،سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ زیادہ تر سبزی اور فروٹ گاڑیاں واپس کر دی گئیں ۔
ڈرائیورزوں کا مطالبہ کیا کہ ویزہ پالیسی سے مستثنیٰ قرار دیکر بارڈر پر کھڑی گاڑیوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے ۔
دوسری جانب بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات مکمل کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی گئی تھی ‘ویزہ اور پاسپورٹ کے بغیر کسی کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی