غیر ملکی مبصرین

عام انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامے جاری

ویب ڈیسک: عام انتخابات2024 کی کوریج کیلئے غیر ملکی مبصرین کو اجازت نامے جاری کر دئیے گئے۔
پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونیوالے عام انتخابات کی کوریج کیلئے غیرملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دئیے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے پہلے مرحلے میں 13 ممالک کے 49 غیرملکی مبصرین کو الیکشن کی کیوریج کیلئے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
جن ممالک کے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں ان میں چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ہانگ کانگ، سربیا، سویڈن، فرانس، جرمنی، آسڑیلیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری تاریخ 20 جنوری 2024ء تھی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ