جے یو آئی نے ہمیشہ

عالمی طاقتوں کیخلاف جے یو آئی نے ہمیشہ آواز اُٹھائی ہے، مولانا فضل ارلرحمن

ویب ڈیسک: مولانا فضل ارلرحمن نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کیخلاف جے یو آئی نے ہمیشہ آواز اُٹھائی ہے۔
لکی مروت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایم ایم اے حکومت میں پہلی بار تعلیم مفت کی گئی اور فری کتب دی گئیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انٹر تک صوبے میں تعلیم مفت کی گئی، علاج بھی مفت کیا گیا، ایمرجنسی اور ادویات دی گئیں، صوبے کے 12 اضلاع میں کیٹیگری اے ہسپتال بنائے گئے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جنوبی اضلاع میں جے یو آئی نے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے اسمبلیوں میں آنیوالے قرآن وسنت اور اسلام کے منافی قوانین پاس کرتے ہیں تاہم جے یو آئی اس میں رکاوٹ ہوتی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران پہلے کہتا ہے کہ امریکہ نے میری حکومت ختم کی، پھر امریکہ سے مدد مانگی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امارت اسلامی کی حکومت اور پاکستان میں تعلقات کی بحالی کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب دنیا میں اسرائیل ایک ناسور ہے جس نے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان میں یہ بات شامل تھی کہ یہودی بستیوں کی مسلمانوں کی سرزمین پر تعمیر کسی صورت قبول نہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 2018 الیکشن میں دھاندلی کرکے ایک شخص کو ہم پر مسلط کیا گیا جس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عوام 8 فروری کو کتاب کے نشان پر مہر لگائیں۔

مزید پڑھیں:  سینٹرل ایشین والی بال لیگ، غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع