چھت گرنے سے

شانگلہ میں چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق‘4افراد زخمی

ویب ڈیسک :شانگلہ میں چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ‘4افراد کو زندہ نکال لیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ یونین کونسل پیر آباد کے علاقہ بنجاڑ سر میں پیش آیا جہاں کچے مکان کا شہتیر ٹوٹنے سے چھت اچانک گر گئی جس میں پانچ افراد ملے تلے دب گئے ۔
ملبے تلے دب جانے والوں میں ایک بچی جاں بحق جبکہ چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا جنہیں معمولی چوٹیں آئی تھیں ۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار