ادویات کا بحران

خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ضروری اور ایمرجنسی ادویات کی اشد ضرورت پر محکمہ صحت کے بعد گورنر سیکرٹریٹ کا حرکت میں آجانا صورتحال کے تناظر میں خوش آئند قرار دینے میں کوئی امر مانع نہیں ہونا چاہئے ‘ گورنرسیکرٹریٹ سے نگران وزیر اعلیٰ کولکھے گئے ایک خط میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے بحران کے معاملے پر فوری ا لیکشن لینے کی سفارش کردی گئی ہے ‘ صورتحال یہ ہے کہ صوبے میں صحت کارڈ کے تحت عام لوگوں کوعلاج معالجے کی سہولیات پہلے ہی فنڈز کی کمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ تین مہینوں میں سرکاری ہسپالوں میں ادویات خصوصاً جان بچانے والی ادویات سمیت ایمرجنسی میں مریضوں کو تجویز کی جانے والی ادویات کی عدم فراہمی سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ صحت کی جانب سے صوبائی حکومت کو ضروری فنڈز کی فراہمی کی درخواست کے بعد شنید ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے بھی وزیر اعلیٰ کو ایک خط ارسال کر دیا ہے تاہم صوبائی حکومت کو وفاق کی جانب سے پن بجلی اور دیگر مدات میںاپنے حصے کے فنڈز کی عدم فراہمی نے اس صورتحال کو جنم لیا ہے ‘ امید ہے کہ صوبائی حکومت دیگر غیرضروری اخراجات کو روک کرادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے گی اور عوام کو صحت کے مسائل سے باہر نکالنے کے لئے فنڈز مہیا کرنے کو اولیت دے گی۔

مزید پڑھیں:  بار بار کی خلاف ورزیاں