خناق سے بچاﺅ کیلئے والدین بچوں کو ویکسین ضرور پلائیں، ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک: کالی کھانسی یا خناق سے بچاﺅ کےلئے قومی ادارہ صحت نے دوبارہ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سردیوں میں بچوں میں خناق کاپھیلاﺅ بڑھ جاتاہے۔
اس لئے اس ایڈوائزری کا مقصد صحت کے اداروں کو اقتصادی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرناہے۔
خناق چونکہ ایک شخص سے دوسرے فرد کو لاحق ہونے والا مرض ہے اور اس کا جرثومہ مریض کو چھونے ، کھانسنے او رچھینکنے سے پھیلتاہے ´ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریبا بچوں کی اس بیماری کو ختم کیا جا چکا ہے۔
اس کیلئے ادویات کا بننا بھی بہت محدود ہوگیا ہے تاہم خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں خناق کی بیماری کا آﺅٹ بریک ہوا ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے سینکڑوں کی تعداد میں بچے خناق سے متاثر ہورہے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے لیکن اس کے باوجود ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو شیڈول کے مطابق ویکسین لگائیں۔
یاد رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے والدین پر زور دیا گیا ہے کہ خناق سے بچاﺅ کیلئے بچوں کو ویکسین ضرور پلائیں۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق