برطانوی ادارے

برطانوی ادارے کااپنے سفیرراحت فتح علی خان کے متشدد رویہ پرسخت ردعمل

ویب ڈیسک: گھریلو تشدد کیخلاف سرگرم برطانوی ادارے کا اپنے سفیر راحت فتح علی خان کے متشدد روئیے پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔
برٹش ایشیا ٹرسٹ وہ ادارہ ہے جسے کنگ چارلس سوئم نے 2007 میں قائم کیا تھا اور راحت فتح علی خان گھریلو تشدد کیخلاف اس ادارے کے سفیر ہیں۔
راحت فتح علی خان برٹش ایشیا ٹرسٹ کے سفیر کے طور پر شاہ چارلس سے کئی بار ملاقات کر چکے ہیں، اس ٹرسٹ کا مقصد غربت سے نمٹنا اور کمیونٹی تعلقات قائم کرنا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایشیا نے اس سنگین معاملے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم اس کا فوری جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ 27 جنوری کی رات گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ملازم نوید حسنین کی پٹائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن ججز تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کیلئے تیار