توہین مذہب

بنوں : سکول ٹیچر توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک :بنوں میں سکول ٹیچر کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ‘مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سکندر خیل بالا کے استاد عارف اللہ پر پیغمبران اسلام کے خلاف بد زبانی کا الزام ہے۔
سکول کے استاد انعام الحق سورانی کے مطابق ملزم عارف اللہ نے دو مرتبہ علماءاور پیغمبراسلام کے خلاف بد زبانی کی ۔
مدعی کے مطابق سکول ایک اور استاد کے سامنے بھی توہین آمیز الفاظ دہرائے گئے ‘ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
دوسری جانب واقعہ کے بعد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام