گرینڈ سلم

سینر نے روسی حریف ڈینئیل میڈویڈوف کو ہرا کر گرینڈ سلم جیت لیا

ویب ڈیسک: اطالوی ٹینس پلیئر جینک سینر نے آسٹریلین اوپن فائنل میں روسی حریف ڈینئیل میڈویڈوف کو ہرا کر گرینڈ سلم جیت لیا۔
سیزن کا ابتدائی گرینڈ سلم اطالوی پلیئر جینک سینر کی مینز ٹائٹل فتح کے ساتھ ختم ہوگیا.
22 سالہ سینر نے اس سے قبل سیمی فائنل میں نووک جوکووچ کو ٹھکانے لگایا تھا۔
اطالوی پلیئر نے 10 بار کے آسٹریلین اوپن فاتح کا راستہ روک دیا تھا،
جینک سینر 4 سیڈ 2008 کے بعد کم عمرترین فاتح بنے، ان سے قبل جوکووچ نے 20 برس کی عمر میں گرینڈ سلم جیتا تھا،
27 سالہ روسی پلیئر میڈویڈوف تیسری بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچے لیکن کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلم نام نہیں کرپائے۔
فائنل میں میڈویڈوف نے ابتدائی دو سیٹ 3-6 اور 3-6 سے جیت کر عمدہ آغاز کیا لیکن سینر نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 4-6 سے نام کرکے واپسی کی، چوتھا سیٹ بھی4-6 سے ان کے نام رہا، سینر نے پانچواں اور فیصلہ کن سیٹ 3-6 سے نام کرتے ہوئے کیریئر کی اولین ٹرافی نام کرلی۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں