خان یونس میں مزید تین شہری اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی غزہ کے بعد اب خان یونس میں بمباری کا سلسلہ جاری، ان کی وحشیانہ بمباری سے مزید تین شہری اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں الامال ہسپتال کے قریب تین شہری اس وقت شہید کئے جب وہ اپنے کسی شہید کی نعش نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے شہر کے مشرقی اور مغربی علاقوں پر شدید فضائی حملوں اور گولہ باری کے درمیان ناصر اور الامال ہسپتالوں کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ خان یونس میں مزید تین شہری شہید کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت